بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈکپ ٹیم کے ڈاکٹر گائناکالوجسٹ تھے، سینیگال فٹبال فیڈریشن کا الزام

فیفا ورلڈکپ 2026 میں سینیگال کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اب ٹیم ڈاکٹرکی اہلیت پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور فٹبال فیڈریشن اور اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن آمنے سامنے آگئے ہیں۔

خیال رہےکہ سینیگال کی ٹیم راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

اب سینیگال فٹبال فیڈریشن نے الزام لگایا ہےکہ ٹیم کے ڈاکٹر کو مطلوبہ مہارت حاصل نہیں تھی جو ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی مؤثر طبی دیکھ بھال کے لیے ضروری تھی۔

فٹبال فیڈریشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان فیدیور نے اسپورٹس میڈیسن کی تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ امراض نسواں (گائناکالوجسٹ) کے ماہر ہیں۔

یہ بیان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ورلڈکپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے جائزے کے موقع پر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان فیدیور 2017 سے سینیگال فٹبال ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران سینیگال کی ٹیم 3 فیفا ورلڈکپ اور 5 افریقا کپ آف نیشنز میں شریک ہوئی۔

دوسری جانب اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن سینیگال نے فٹبال فیڈریشن کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالرحمان فیدیورکے خلاف الزامات بے بنیاد اور توہین آمیز ہیں۔

اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فیدیور اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ہیں۔ اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن نے الزامات کو بے بنیاد اور توہین آمیز قرار دیدیا

مزید پڑھیں:وی آئی پیز کو مفت بلیو پاسپورٹ، عام شہری فیس اور لمبی قطاروں کے پابند

ادھر سینیگال فٹبال فیڈریشن نے ہفتے کے روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ پاپ بونا تھیاؤ کو برطرف کر دیا ۔ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں مایوس کن نتائج کے باعث کوچنگ میں تبدیلی ضروری ہو گئی تھی۔