لاہور(نیوز ڈیسک)موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ ،چھٹیوں کو 15اگست تک بڑھا دیا گیا ،اس قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جو کہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھیں لیکن پنجاب یونیورسٹی کی موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیوں کو 15اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔چھٹیوں کے بعد اب یونیورسٹی 16 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔








