لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد صوبائی بیور وکریسی میںاکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے عنایت اللہ لک کو سیکرٹری پنجاب جبکہ محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا ۔دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلال صدیق کمیانہ کو لاہور کیپٹل سٹی پولیس افسر(سی سی پی او) کے عہدے سے ہٹا دیا اور انہیں انٹیلی جنس بیورو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت بلال صدیق کمیانہ کو28اپریل کو لاہور پولیس کا سربراہ تعینات کیا تھا۔
چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی اہم تعیناتیاں کردیں








