امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھادیا۔ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے : اسرائیلی مؤقف
حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے لہٰذا اسرائیلی فوج کو کم کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب نیتن یاہو درپیش داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آتے انتخابات کے باعث کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی لبنان معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹرز کیلئے طویل دورانیے کے کیمپس میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار
امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے حوالے سے اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔









