فیفا ورلڈ کپ 2026(fifaworldcup)ء کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تاہم میچ کے بعد جوڈ بیلنگھم کی لیونل میسی اور ویلنٹائن بارکو سے ہونے والی تلخ جھڑپیں بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
میچ کے دوران جوڈ بیلنگھم اور لیونل میسی کے درمیان ریفری کے ایک متنازع فیصلے پر مختصر بحث بھی ہوئی۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ سخت فاؤلز پر ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو کارڈ ملنا چاہیے تھا لیکن ریفری نے ایسا نہیں کیا۔
I agree that Tuchel was at fault.
But whatever tf Bellingham said to Messi here was also a factor…. 😂 pic.twitter.com/gmdrYgA1PB
— Castro1021 (@Castro1021) July 15, 2026
انگلینڈ نے 55 ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول سے برتری حاصل کی مگر ارجنٹینا نے آخری لمحات میں شاندار واپسی کی۔
مزیدپڑھیں:ارجنٹینا سے شکست کے بعد شہزادہ ولیم کا انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کیلئے جذباتی پیغام
لیونل میسی نے پہلے اینزو فرنانڈیز کے برابری کے گول اور پھر اضافی وقت میں لاؤتارو مارٹینیز کے فاتحانہ گول میں مدد فراہم کی جس کے نتیجے میں ارجنٹینا 1-2 سے کامیاب رہا۔
میچ ختم ہونے کے بعد ویلنٹائن بارکو اور جوڈ بیلنگھم کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔
🚨 Jude Bellingham attacks Colo Barco for no reason. pic.twitter.com/hHRedke0kc
— All About Argentina 🛎🇦🇷 (@AlbicelesteTalk) July 15, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلنگھم نے بارکو کے سر پر تھپڑ مارا جس کے جواب میں بارکو نے انہیں دھکا دیا، دیگر کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کروا دیا۔
میچ کے بعد جوڈ بیلنگھم نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انگلینڈ، ٹیم اور شائقین کے لیے ایک انتہائی مایوس کن دن ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا اب فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گا جبکہ انگلینڈ تیسری پوزیشن کے پلے آف میں فرانس کے خلاف میدان میں اترے گا۔









