مہنگائی سے بدحال اور گھر کی تعمیر و مرمت(construction) کے لیے پریشان شہریوں کے لیے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنا گھر اسکیم کے تحت دو سال کے اندر 2 لاکھ گھر بن چکے ہیں جب کہ جن لوگوں کے پاس اپنی زمین نہیں تھی انہیں 5 مرلے کا پلاٹ دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے مہنگائی کے اس دور میں گھر کی تعمیر اور مرمت کے لیے نئی حکومتی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چھت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ گھر کی چھت ٹھیک کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ملائیشین پام آئل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز گر گئیں
انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ میں صرف لاہور پر توجہ دیتی ہوں۔ میں صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب پر توجہ دے رہی ہوں۔ صوبے بھر میں اسکولوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر کا بیٹا بھی اب سرکاری اسکول میں پڑھتا ہے۔ نواز شریف اسکول پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکول کے بچوں کیلیے 25 ارب لاگت سے پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت روزانہ 12 لاکھ بچوں کو دودھ کا ڈبہ اور بسکٹ ملتے ہیں۔
بچوں کے لیے ایسے پروگرامز شروع کرنے سے اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھ گئی ہے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب پنجاب کے شہر شہر میں ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلتی ہیں، صوبے بھر میں واسا نظام قائم کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والا ہر شخص میری ذمہ داری ہے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر، اور بیٹیاں محفوظ ہیں۔ بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ سیکھنی چاہیے۔









