بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بڑے یورپی ملک کا کراچی میں قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

بڑے یورپی ملک نے کراچی(karachi) میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، فیصلہ صرف بجٹ میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس نے اخراجات میں کمی کی پالیسی کے تحت کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فرانس کے قونصل جنرل الیکسس شاٹاہٹنسکی نے کراچی میں یومِ آزادیٔ فرانس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ صرف بجٹ میں کمی کے باعث کیا گیا ہے اور یہ فرانس کی عالمی سطح پر سفارتی اخراجات کم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈیفالٹرز نے اربوں روپے دبا لئے، عوام سے کروڑوں روپے اوور بلنگ، فیسکو کی سنگین بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں

ان کا کہنا تھا کہپ قونصل خانے کی بندش کے باوجود پاکستان کے ساتھ فرانس کے تعلقات بدستور مضبوط رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط بنیادی طور پر اسلام آباد میں قائم فرانسیسی سفارت خانے کے ذریعے جاری رکھے جائیں گے۔

الیکسس شاٹاہٹنسکی نے کہا فرانس کراچی میں اپنی موجودگی تین اداروں کے ذریعے برقرار رکھے گا۔ اعزازی قونصل جنرل قونصلر امور اور صوبائی حکومتوں سے رابطے کی ذمہ داری سنبھالیں گے، پاکستان فرانس بزنس الائنس تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے کام جاری رکھے گا، جبکہ الائنس فرانسیز کراچی میں فرانسیسی زبان اور ثقافت کے فروغ کا سلسلہ برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کراچی کو ایک متحرک اور اہم شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے مستقبل میں بھی شہر میں فرانس کی نمائندگی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔