بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ آصف کی بیوروکریسی اور پولیس کو وارننگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے متعلق آئینی راستہ اختیار کررہی ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف آئین و قانون کی حکمرانی ہے۔انہوں نے بیوروکریسی اور پولیس کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر انہوں نے سبوتاژکی کوشش کی تو آرٹیکل چھ واضح ہے ۔انہوں نے کہاکہ وعدہ ہے کہ اس پر عمل ضرورہوگا۔ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے خواجہ آصف کی ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ سیالکوٹی رنگ بازہیں جو اس طرح کی رنگ بازیاں کرتے رہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں شکست ہوگی ۔