اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا ۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ابتر معاشی صورتحال کے باعث حکومت پہلے ہی مشکل میں ہے ایسے میں گورنر راج کے نفاذ سے حکومت کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
پنجاب میں گورنر راج نہ لگانے کی وجہ سامنے آگئی








