بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Trump) نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت چاہتی ہے کہ میں الیکشن ہار جاؤں۔
قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات فوری ڈی کلاسیفائی کرنے کا کہا ہے، 2020ء کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں بھی چین نے مداخلت کی، امریکا میں انتخابات کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔

مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم نے اپنی سرحدوں کو محفوظ کیا، ہماری سرحدیں بدترین تھیں مگر اب بہترین ہیں، ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم نے وینزویلا میں کامیابی حاصل کی۔