نیویارک کے میئر ظہران ممدانی() اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا اقوام متحدہ کے آئندہ سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے یا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی نے ہفتے کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکرکیا جس پر نیتن یاہو کے کیمپ کی طرف سے کافی شور شرابا کیا گیا۔
ظہران ممدانی نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے جس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت نے فرد جرم عائد کی ہوئی ہے۔
ممدانی جو کہ اسرائیل کو ایک نسل پرستانہ حکومت قرار دیتے ہیں، نے مزید کہا کہ یہ صرف میری رائے نہیں ہے بلکہ بہت سے لوگوں کا یہی ماننا ہے اور اس کی وجہ نیتن یاہو کے گزشتہ کئی سالوں میں کیے گئے اقدامات ہیں۔
ممدانی نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا ان کے پاس نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کسی غیر ملکی لیڈر کو حراست میں لینے کا حکم دینے کا اختیار ہے یا نہیں لیکن وہ شہر کی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے پر بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون مجھے نیویارک شہر میں جو کچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم وہی کریں گے۔








