بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم کا ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم(Andy Burnham) نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل شناختی (Digital ID) منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کے دفتر کے مطابق اس منصوبے پر خرچ ہونے والے وسائل اب مہنگائی، اخراجاتِ زندگی میں کمی اور عوامی فلاح پر صرف کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے دور میں متعارف کرایا گیا تھا، تاہم عوامی مخالفت اور لاکھوں دستخطوں پر مشتمل درخواست کے بعد اسے لازمی کے بجائے رضاکارانہ بنا دیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:آج بھی افسوس ہے کہ اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکی: صباحت بخاری

دوسری جانب برنہم شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی موجودہ ڈرلنگ منصوبوں کو آگے بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ادھر اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کیمی بیڈنوک نے ان کی پالیسیوں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔