ہاکس بے پر تفریح کے لیے جانے والے 6 نوجوانوں کو غوطہ خوروں نے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کا ہفتہ واری تعطیل کا دن ہے جب کہ بچوں کے اسکولوں کی چھٹیاں ختم ہونے میں بھی صرف 12 دن باقی ہے۔ اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد تفریح کے لیے ساحل سمندر کا رخ کر رہی ہے۔
ہاکس بے پر بھی سمندر پر تفریح کے لیے آنے والوں کا جم غفیر ہے، جہاں 6 نوجوان نہاتے ہوئے سمندر کی تندو تیز لہروں کے باعث ڈوب گئے، تاہم ساحل پر موجود غوطہ خور فوری حرکت میں آئے اور انہیں ڈوبنے سے بچا لیا۔
مزیدپڑھیں:ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کی دوا، چین کی معروف کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ نوجوانوں میں معیز، جازم، حوزن، علی، سعید احمد اور علی مبارک شامل ہیں، جن کی عمریں 19 سے 26 سال کے درمیان ہیں۔
ڈوبنے والے دو نوجوانوں معیز اور جازم کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








