بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرینہ کپور کی نقل پر حرا مانی کو تنقید کا سامنا

پاکستانی اداکارہ حرا مانی(Hira Mani) کی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی نقل کرتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا مانی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فلم اشوکا کے مشہور گانے سن سنانا میں کرینہ کپور کے انداز، ہاتھوں کی حرکات، رقص کے انداز اور چہرے کے تاثرات کی نقل کرتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں وہ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھیں اور میک اپ کرواتے ہوئے یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

مزیدپڑھیں:ناران جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ردعمل دیکھنے میں آئے۔

بعض صارفین نے حرا مانی کی اس ویڈیو کو پسند کیا، جبکہ کئی افراد نے ان کی اداکاری اور انداز پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا۔

کچھ صارفین نے سخت اور توہین آمیز تبصرے بھی کیے، جبکہ بعض نے ان کے شوہر مانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔