چیئرپرسن بی آئی ایس پی(Bisp) سینیٹر روبینہ خالد نے مانسہرہ میں موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کر دیا۔ موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے دور دراز علاقوں کے مستحق افراد تک رجسٹریشن کی سہولت ان کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی۔
سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی خدمات ہر اہل اور مستحق خاندان تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
روبینہ خالد نے مانسہرہ بی آئی ایس پی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین بینیفشریز سے ملاقات اور مسائل کا جائزہ لیا، خواتین کو نئے ڈیجیٹل والٹ نظام اور بینظیر موبائل سم کے استعمال سے متعلق آگاہی دی۔
مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل: امیتابھ بچن نے فاتح ٹیم سے متعلق دلچسپ پیشگوئی کر دی
سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر موبائل سم کی تقسیم اور والٹ ایکٹیویشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مالی معاونت براہِ راست مستحق خواتین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مستحق خواتین اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت مجاز ریٹیلر سےط رقم وصول کر سکیں گی، مفت بینظیر موبائل سم صرف بی آئی ایس پی دفاتر سے حاصل کریں، اصل شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لائیں، خواتین رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ایجنٹ یا ریٹیلر کے حوالے نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کٹوتی، بے ضابطگی یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی دفتر یا شکایات کے نظام سے رابطہ کریں ۔









