فیفا ورلڈکپ(Fifaworldcup) 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔
نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے کے پہلے ہاف کی ابتدا میں اسپین کی ٹیم چھائی رہی جس نے دفاعی چیمپئن ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے لیکن سبقت حاصل نہ کرسکی۔
اس ہاف میں اسپین کا دفاع اتنا مضبوط رہا کہ ارجنٹینا کو حریف ٹیم کے گول پر ایک بھی شاٹ لگانے کا موقع نہ مل سکا۔وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی ،کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل اسپین کے کھلاڑی پر فاؤل کرنے کے سبب ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کو بقیہ وقت میں 10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔
ارجنٹینا کی ٹیم اس ہاف میں بھی اسپین کے گول کی جانب ایک شاٹ بھی نہیں لگاسکی ۔کھیل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔
مزیدپڑھیں:ایمباپے نے غلطی سے ہسپانوی اداکارہ کی تصویر پوسٹ کر دی، پھر کیا ہوا؟
اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پھر آیا اضافی وقت کا دوسرا اور فیصلہ کن ہاف جس کی ابتدا میں ہی اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا۔
Champions.#FIFAWorldCup pic.twitter.com/h7BTVx8R6A
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 19, 2026
خسارے میں جانے کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
یوں دفاعی چیمپئن ٹیم ایک صفر سے شکست کے نتیجے میں اعزاز برقرار نہ رکھی سکی اور اسپین کی ٹیم 16 برس بعد دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فٹبال چیمپئن اسپین کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے۔

اسپین کے پال کوبارسی کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اسپین کے اُنائی سائمن نے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اسپین کے کپتان اور مڈفیلڈر روڈری نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ’گولڈن بال’ جیت لی۔ میسی دوسرے نمبر پر رہے اور سلور بال اپنے نام کی۔
فرانس ٹیم کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا۔ وہ 2 مرتبہ یہ اعزاز جاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ایمباپے نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10گول کیے۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 8 گول اسکور کیے۔
اسپین بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا
فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دیکر ورلڈکپ چیمپئن بننے والے اسپین نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
اسپین فٹبال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا۔
اسپین نے 2023 میں ویمنز کا فٹبال ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔
ورلڈکپ 2026 میں کوئی بھی ٹیم اسپین کیخلاف برتری حاصل نہ کرسکی
اسپین پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر اعزاز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
اسپین کے خلاف ورلڈ کپ میں صرف ایک گول اسکور ہوا۔ 8 میچز میں کوئی بھی ٹیم اسپین کے خلاف برتری حاصل نہ کرسکی۔
ارجنٹینا کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ
اسپین کے خلاف فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا کی ٹیم 90 منٹ میں گول پر ایک شاٹ بھی نہ مار سکی۔
اسپین نے 90 منٹس میں ٹارگٹ پر 9 شاٹس سمیت مجموعی 15 شاٹس گول کی جانب لگائے۔
اس کے ساتھ ہی ارجنٹینا ورلڈ کپ فائنل کے 90 منٹ میں ایک شاٹ بھی گول پر نہ لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔









