اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر اسلام آبادمیں بھارتی ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بھارتی وزارت دفاع کے بیان پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا گیا ۔بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ اس حوالے سے سادہ وضاحت کافی نہیں بلکہ پاکستان اس معاملے سے متعلق سوالات کے تسلی بخش جوابات کی توقع رکھتا ہے۔
میزائل گرنے کا معاملہ،بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
