وفاقی ملازمین(Federal employes ) کے لیے ٹائم سکیل پالیسی(Time scale policy ) کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، حکومت نے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے ٹائم سکیل کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا۔
نئے فیصلے کے تحت 10 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہل وفاقی ملازمین کے لیے پہلے ٹائم اسکیل کی راہ ہموار ہوگئی ہے،بی پی ایس 16 میں ترقی پانے والے سسٹنٹس کے لیے بھی ٹائم اسکیل کا راستہ کھول دیا گیا ہے جبکہ ایکس پاکستان لیو اور ہاف ایوریج پے پر موجود اہل ملازمین بھی ٹائم سکیل کے مستحق قرار دیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:’ایکس‘ صارفین ہوشیار، جعلی لاگ اِن ای میلز کے ذریعے اکاؤنٹس کو کیسے ہیک کیا جاتا ہے؟
وزارت خزانہ نے ٹائم سکیل کے معاملے پر موجود ابہام ختم کرتے ہوئے نیا مؤقف جاری کردیا ہے اور تمام وزارتوں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ٹائم سکیل کی منظوری کے لیے اسکیل کمیٹی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔
وفاقی ملازمین کے سروس بینیفٹس سے متعلق وزارت خزانہ نے اہم آفس میمورنڈم بھی جاری کردیا ہے۔









