بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹورزم اتھارٹی کے قیام کے بجائے محکمہ سیاحت کو فعال کیاجائے، سردار یعقوب خان

راولاکوٹ: (نمائندہ خصوصی)سابق صدر ووزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار یعقوب خان نے ٹورازم اتھارٹی کے قیام کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا جس کی وجہ سے سیاحوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، آزاد کشمیر بھر میں کروڑوں روپے سے بنی محکمہ سیاحت کی مختلف ٹک شاپس تک فعال نہیں ہیں محض عمارتیں بن کر انہیں بند کر دیاگیا ہے ٹورزم اتھارٹی کے قیام کے بجائے محکمہ سیاحت کو فعال کیاجائے تاکہ وہ سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے انہوں نے مزید کہا کہ وزارت سیاحت کی موجودگی میں اتھارٹی کا قیام اپنی کاروباری عزائم کو پایا تکمیل تک پہچانے کی سازش ہے جس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سیاحتی مقامات پر قبضے سے اپنی انوسمنٹ وصول کرنے کے در پر ہیں۔ ایک محکمہ کی موجودگی میں من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے اتھارٹی کے نام پر عوام پر مراعات کا بوجھ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکومت کو چاہئے محکمہ سیاحت کے تحت ٹوارزم پالیسی مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر قبضے کی گہناونی سازش کامیاب نہیں ہو گی ایسے کسی بھی بل کی مخالفت کرینگے.انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ برقیات کے ملازمین اور حلقہ پانچ پونچھ سے عوامی حقوق کی بات کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکومتی ایما پر نہتے لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے حکومت وقت اپنے قبلہ درست کرئے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کے بجائے اوچھے ہیتکھنڈئے حکومتی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،فی الفور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے،اور عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر مہیا کیے جائیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ گرفتار شدگان کیساتھ مذکرات کی راہ اپناتے ہوئے مطالبات کو یکسو کیا جائے تاکہ امن وامان کی صورت حال بہتر ہو سکے۔