بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاپان میں انسانوں کو گرمی سے بچانے کیلئے فریج تیار

جاپان میں حالیہ دنوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے اور حکومت کی جانب سے ہیٹ اسٹروک الرٹ(Heatstroke alert) بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کو دیکھتے ہوئے 2 جاپانی کمپنیوں نے شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے جو حل پیش کیا ہے وہ دنگ کر دینے والا ہے اور وہ ہے انسانی فریج۔

جی ہاں واقعی ان کمپنیوں نے پرسنل کولنگ باکس تیار کیا ہے تاکہ ہیٹ ویو سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اس کی قیمت 15 لاکھ جاپانی ین رکھی گئی ہے اور لوگ اسٹین لیس اسٹیل سے بنے باکس یا ڈبے کے اندر موجود کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔

اس کے بعد طاقتور ٹھنڈی ہوائیں خارج ہوتی ہیں جو سر، گردن، کندھوں اور کمر کا درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کردیتی ہیں جس سے مجموعی جسمانی درجہ حرارت گھٹ جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ذاتی سواری کا خواب پورا کریں! صرف 125 روپے روزانہ بچت سے موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع

یہ انسانی فریج 15 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک چلنے کے بعد خودکار طور پر بند ہو جاتا ہے۔

84 انچ لمبے اور 47 انچ چوڑے فریج کو ایک گھنٹے تک چلانے پر 16 ین خرچ ہوتے ہیں جبکہ یہ ائیرکنڈیشنر کے مقابلے پر کم بجلی خرچ کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پورٹ ایبل ڈیوائس پورے جسم کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتی ہے اور روایتی ائیر کنڈیشنر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے جسم کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ اسے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے اور ایسی جگہوں پر رکھا جاسکتا ہے جہاں کام کرنے والے افراد کو شدید گرم موسم میں کام کرنا ہوتا ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا کہ اس میں بیٹھنے والے فرد کا جسم 5 منٹ کے اندر نمایاں حد تک ٹھنڈک محسوس کرنے لگتا ہے اور اس کے اندر 10 منٹ گزارنے سے ہیٹ ویوز کی علامات کی شدت گھٹ جاتی ہے۔