میانمار میں پاکستان کے سفیر جناب طارق کریم(Tariq Kareem) نے ینگون میں ایک اہم بدھ مذہبی موقع پر بدھ راہبوں، مذہبی رہنماؤں اور پگوڈا انتظامیہ کے نمائندگان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میانمار بھر سے آئے ہوئے راہبوں سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے پاکستان کے قدیم بدھ ورثے کو اجاگر کیا، جس میں گندھارا تہذیب سمیت پاکستان میں موجود عالمی اہمیت کے حامل تاریخی بدھ مقامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اپنے متنوع ثقافتی اور مذہبی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
مزیدپڑھیں:یوکرین کے صدر نے آرمی چیف اولیکسینڈر سِرسکی کو عہدے سے ہٹا دیا
سفیر نے پاکستان اور میانمار کے درمیان بدھ مذہبی سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور بدھ برادری کو پاکستان کے تاریخی بدھ ورثے کے مقامات کے دورے کی دعوت دی۔
یہ دورہ پاکستان کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور پاکستان و میانمار کے درمیان عوامی و ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا مظہر ہے-










