پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم(Pakistan women cricket team) کے دورۂ سری لنکا کے وینیو میں جزوی رد و بدل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں کھیلی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق سیریز کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ال نینو کے اثرات ! ماہرین نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا شیڈول برقرار رہے گا۔









