اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کئے جانے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے عابد رضاسمیت 7ایم پی ایزنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق لیگی ارکان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن بڑی جماعت ہے جب ق لیگ چھوٹی جماعت ہے،انہوں نے قیادت سے استفسار کیا کہ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی پیش کش کس حیثیت سے کی گئی۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہی ہونا چاہئے۔
ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر7ن لیگی ارکان کا تحفظات کا اظہار
