اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون سے مسلح شخص گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار کیےگئے شخص سے پستول برآمد ہوئی ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم کو قومی اسمبلی کے وی آئی پی گیٹ سےگرفتار کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے وی آئی پی گیٹ سے مسلح شخص کو گرفتارکر لیاگیا
