بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’پیٹرول پر 220 روپے کے بعد باقی ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع ہیں‘

عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل (miftah ismail)کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 220 روپے کے بعد باقی ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع ہیں۔

پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی پورٹ پر پیٹرول پہنچتا ہے تو ڈیوٹی کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر پڑتا ہے اس کے بعد باقی ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے منافع پر حکومت سمجھوتہ نہیں کرتی وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر 10 روپے کم کرنے ہوں تو آئی ایم ایف کا معاملہ آجاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:اقوام متحدہ میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کا سنہری موقع

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 60 فیصد پیٹرول استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں سے ہم 120 روپے ٹیکس لے رہے ہیں، غریب پر 45 فیصد ٹیکس لگائیں گے تو چیزیں مہنگی ہوں گی۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈی ریگولیشن کرنا تھی تو 15 دن یا ایک ہفتے میں بھی کرسکتے تھے، ابھی بھی کوئی فرق نہیں آیا ہے پہلے ایک ہفتہ تھا اب ایک دن ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کفایت شعاری کی بات کررہے تھے لیکن حکومتی بجٹ سے 50 ارب روپے زیادہ خرچ کیا۔