کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 729 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھرمیں رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں 90 فیصد سے زائد کا تعلق سندھ سے ہے۔
ذرائع کےمطابق متاثرہ بچوں میں 447 لڑکے اور 282 لڑکیاں شامل ہیں،جون 2026 میں سب سے زیادہ 171 بچوں میں ایچ آئی وی(HIV Confirmed) کی تصدیق ہوئی،جبکہ جنوری میں 125،فروری میں 117،مارچ میں 87، اپریل میں 121 اورمئی میں 108 بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ماہرین نےسندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کی صورتحال کو تشویشناک قراردیتےہوئےکہا ہےکہ صرف ماں سےبچےمیں وائرس کی منتقلی تمام کیسز کی وجہ نہیں ہوسکتی،غیرمحفوظ انجکشن اورانفیکشن کنٹرول کے ناقص انتظامات بھی اس کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
مزید پرھیں:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھارت سے رابطے، ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں:عطا تارڑ
ماہرین نے نجی اورغیررجسٹرڈ کلینکس کی مؤثر نگرانی اورسندھ بھر کے اسپتالوں میں بچوں کی وسیع پیمانے پر ایچ آئی وی اسکریننگ کی تجویز دی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایڈزکنٹرول پروگرام سےمتعدد بار رابطہ کیاگیا،تاہم متعلقہ ادارہ مؤقف دینے اوراعدادوشمارفراہم کرنے پر آمادہ نہیں۔









