بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کی طرف سے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے لئے 3 ارب روپے کا عطیہ

  اسلام آباد (نیوزڈیسک) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے 3 ارب روپے کا عطیہ ،سعودی حکومت کی امداد سے جامعہ کے کنگ عبداللہ کیمپس کو جدید تعلیمی سازوسامان سے لیس کیا جائے گا۔سعودی حکومت کی طرف سے مالی امداد کا اعلان پاکستان میں سعودی سفیر کی طرف سے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں گیاسعودی حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے کی مالیت سے کنگ عبداللہ کیمپس 2019 میں مکمل کیا گیا تھا۔سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تحت معائدے پر جامعہ کشمیر اور سعودی ایمبیسی کے درمیان دستخط ہوگئےتقریب میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز آزادکشمیر حکومت کے وزرا اکنامک افئیر ڈویژن کے آفیسران سمیت خیبرپختونخواہ محکمہ صحت کے آفیسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ پورا ہیلتھ کیئر سسٹم ہے، ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے دور دراز کے چھوٹے ہسپتال بھی لیب بنا رہے ہیں شہریوں کے ساتھ ہیلتھ سیکٹر میں کاروبار بڑھا ہے امید کرتے ہیں بلوچستان، سندھ اپنے عوام کو ہیلتھ کارڈ دیں گے دنیا میں ہیلتھ کارڈ کا سسٹم رائج ہے حکومت سعودی عربیہ کے مشکور ہیں ہیلتھ سیکٹر میں انکی سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیںدونوں ممالک کی قیادت اور عوام مشکلات ساتھ نبھاتے ہیںسعودی سفیر یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کو تیرہ ارب روپے کی مدد کر چکے تعلمی میدان میں مزید تعاون جاری رہے گا۔