میرپور، آزاد کشمیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے چاروں صوبوں سے 17 ہزار پولیس اہلکاروں کو میر پور ڈویژن پہنچا دیا گیا۔ افسران و اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ان میں پنجاب پولیس سے 5 ہزار ہائی وے پولیس، 3ہز ار اینٹی رائٹ فورسز کے اہلکار، پنجاب کانسٹیبلری کے 900، ضلعی پولیس کے 5 ہز ار 100 افسران شامل ہیں۔
سندھ پولیس کے 2000، خیبر پختونخوا پولیس کے 500 اہلکار الیکشن ڈیوٹیز پر مامور ہیں، بلوچستان پولیس کے 200، جی بی پولیس کے 100 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے، میر پور کے 3 حلقوں میں 4 ہز ار 800، کوٹلی کے6 حلقوں میں 8ہز ار300اہلکار ڈیوٹیز پر مامور ہوئے ہیں، بھمبر کے تین حلقوں میں ساڑھے چار ہزار اہلکار ڈیوٹیاں سراانجام دیں گے۔
مزید پڑھیں:یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی
اسی طرح پاک فوج کے 2100 اہلکار بیک اپ پر موجود ہوں گے۔ میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں 2316پولنگ اسٹیشنز میں 1ہزار 965پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ کوٹلی کے 1,235 پولنگ اسٹیشنز 438 حساس اور 323 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ بھمبر کے 608 پولنگ اسٹیشنز میں سے 250 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔









