بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نادرا نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے نئی سہولت متعارف کرا دی

اسلام آباد ،نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق شہریوں کے لیے نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرا دی، اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی منتقلی اور ملکیت کی تصدیق کے عمل کو مزید آسان، محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادارے نے پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن کا نیا ورژن 5.6.8 جاری کر دیا ہے، جس میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے متعدد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، نادرا، جو پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے، اب ان شعبوں میں بھی اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھا رہا ہے جہاں شناخت کی تصدیق ضروری ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے پاک آئی ڈی ایپ میں بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے ڈیجیٹل وہیکل کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے فریقین کی شناخت کی محفوظ اور فوری تصدیق ممکن ہو سکے گی، شہری اب یہ سہولیات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے، جس سے گاڑیوں کی منتقلی، ملکیت کی تصدیق اور متعلقہ امور پہلے کے مقابلے میں زیادہ سہل اور محفوظ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار، ڈی جی آئی اے ای اے کا ٹیلیفونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اس سے قبل نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے سیلف سروس کیوسک بھی متعارف کرائے تھے، ان کیوسک کے ذریعے شہری اپنے نیشنل آئیڈینٹیٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیزکی تجدید کرا سکتے ہیں، گمشدہ یا خراب ہونے کی صورت میں نئے کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

جبکہ مرحوم اہل خانہ کے نائیکوپ کی منسوخی کی کارروائی بھی انجام دے سکتے ہیں۔، یہ سیلف سروس کیوسک اس وقت ملک بھر میں منتخب نادرا مراکز پر دستیاب ہیں، جبکہ نئی ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے شہریوں کو مزید جدید، محفوظ اور آسان خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔