واشنگٹن: امریکی خبر ایجنسی اے پی کے مطابق پینٹاگون نے ایران جنگ میں ہلاک ہوئے 4 فوجیوں کو سرکاری جنگی ہلاکتوں کی فہرست سے نکال دیا۔
سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایران جنگ میں ہلاک ہوئے چار فوجیوں کو اب اوورسیز آپریشنز کی الگ فہرست میں شامل کیا گیا ہے، نئے ریکارڈ میں 207 زخمی اہلکاروں کے نام بھی ایران جنگ کی فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ، خودمختاری کا دفاع اولین ترجیح: ایران
پینٹاگان کے مطابق واضح نہیں کہ تمام زخمی اہلکار ایران جنگ کے دوران ہی زخمی ہوئے ۔سرکاری خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد امریکی فوج نے جانی نقصان سے متعلق معلومات محدود کر دی ہیں، مئی کے اوائل سے پینٹاگون نے جنگ سے متعلق کوئی باضابطہ پریس بریفنگ بھی نہیں دی۔









