بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گئی جس کا باقاعدہ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی، ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی اور گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

علاوہ ازیں دفعہ 144 کے تحت تمام مذکورہ سرگرمیوں پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندیاں موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے عائد کی گئیں ہیں۔

جمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ شدید بارشوں کے دوران اس پانی میں نہانے سے بچوں اور نوجوان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ان دنوں پانی کی سطح بلند ہے، ایسی صورتحال میں تیراکی اور کشتی رانی انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی مؤقف مسترد، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے: خواجہ آصف

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت لگائیں ہیں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔واضح رہے مون سون میں شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے پانی کے جمع ہونے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔