تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کھلے عام دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ان کے خلاف کارروائی کرنے والی عدالت کے خلاف اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا آئی سی سی کو بدعنوان قرار دے رہے ہیں کیونکہ عدالت نے ایک مطلوب شخص کے خلاف کارروائی کی جرات کی ہے۔









