اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ سے انتخابات کا کہہ رہے ہیں، سیاسی مجبوریوں کے باعث انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیاہے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ نواز شریف کل اور آج بھی الیکشن کی طرف جانے کا کہہ رہا ہے، سیاسی مجبوریوں کے باعث انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کرو، اگرقومی اسمبلی سے 100 سے زائد مستعفی اور دو اسمبلیاں ختم ہوں گی تو پھرعام انتخابات ہوں گے۔
حکومت الیکشن کیوں نہیں کروارہی؟وجہ سامنے آگئی








