اسلام آباد: سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے بانی چیئرمین اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے مختلف کیٹیگریز کے ویزوں کے اجرا میں رکاوٹوں کے باعث ملکی برآمدات اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستانی تاجروں اور کاروباری وفود کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ آئندہ سال کے آغاز میں ہونے والی گلف فوڈ نمائش میں بھی متعدد پاکستانی فوڈ کمپنیاں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
ان کے بقول اگر کمپنیوں کے سیلز نمائندوں کو ویزے نہ ملے تو وہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور بین الاقوامی خریداروں سے تجارتی روابط قائم نہیں کر سکیں گے، جس سے برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:اداکار فہد شیخ نے سید محمد احمد کا مذاق بنانے پران سے معافی مانگ لی
اسماعیل ستار نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ یہ معاملہ فوری طور پر سفارتی سطح پر اٹھائے تاکہ پاکستانی تاجروں، برآمد کنندگان اور کاروباری وفود کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے اور ملکی برآمدات کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔









