اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں فوری انتخابات اور چیف الیکشن کمشنر کے جلدمستعفی ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آ رائیاں شروع ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ٹویٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ملک میں فوری انتخابات زیرغور ہیں، اس حوالے سے مقتدرحلقوں کے سابق وزیراعظم عمران خان سے رابطے میں اتفاق رائے ہوگیا ہے،اکتوبر میں انتخابات کی تاریخ کا تعین کردیاجائے گا۔یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بھی جلدمستعفی ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف بھی ملک میں فوری انتخابات کی حمایت کرچکے ہیں۔
فوری الیکشن، چیف الیکشن کمشنر کے جلدمستعفی ہونےسے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آ رائیاں








