بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہنگری کا سب سے بڑا جوہری بجلی گھر بند کرنے کا فیصلہ

ہنگری نے دریائے ڈینیوب میں پانی کی ریکارڈ کم سطح کے باعث ملک کے سب سے بڑے پاکس نیوکلیئر پاور پلانٹ(Nuclear power plant) کو اتوار کے روز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم پیٹر میگیار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ دریائے ڈینیوب کے پانی کی سطح غیر معمولی حد تک گرنے کے باعث پلانٹ کی کولنگ کے لیے درکار پانی دستیاب نہیں، جس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت پلانٹ کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

پاکس نیوکلیئر پاور پلانٹ ہنگری کی مجموعی بجلی کا تقریباً 50 فیصد پیدا کرتا ہے، اس لیے اس کی بندش ملک کے توانائی کے نظام کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 23 ارب کی وصولی کیلئے فی یونٹ 1 روپے تک اضافے کی درخواست دیدی

حکام کے مطابق بارشوں کی شدید کمی کے باعث دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے، جس سے نہ صرف بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے بلکہ دریائی جہاز رانی اور سیاحت کی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی گرمی اور خشک سالی کے اثرات توانائی کے شعبے سمیت مختلف شعبوں پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں، جبکہ دریا کے پانی پر انحصار کرنے والے بجلی گھروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔