اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت سے 7حکومتی ایم این ایز نے خفیہ ملاقات کی ۔ملاقات میں حکومتی ایم این ایز نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرمسلم لیگ ق کواپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت کے 7ایم این ایز نے اسلام آبادمیں ق لیگی قیادت سے ملاقات کی اورانہیں اپنی حمایت کایقین دلایا۔ایم این ایز نے تین دن میں چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی ۔