برازیل میں جاری انڈر 15 فٹبال میچ(football match) کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک بڑے نیلے رنگ کے طوطے نے میدان میں داخل ہو کر کھلاڑیوں کو پریشان کردیا اور میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑ گیا۔
فلیمینگو اور سیارا کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کے 17ویں منٹ میں اچانک ایک طوطا میدان میں آگیا۔
رپورٹس کے مطابق طوطا اڑتا ہوا فلیمینگو کے ایک دفاعی کھلاڑی پر جا بیٹھا جس کے باعث کھلاڑی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا۔
طوطے کی اچانک آمد سے دیگر کھلاڑی بھی گھبرا گئے جس پر ریفری نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ روک دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ طوطا تقریباً 15 منٹ تک میدان میں موجود رہا پھر خود ہی اڑ کر چلا گیا، جس کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:کیا آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک بند ہوگیا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں
لیکن حیرت انگیز طور پر پہلے ہاف کے دوران طوطا ایک بار پھر میدان میں واپس آگیا اور میچ دوسری مرتبہ روکنا پڑا۔
بالآخر میچ بغیر کسی مزید رکاوٹ کے مکمل ہوا جہاں سیارا کی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فلیمینگو کو 2-1 سے شکست دے دی۔
یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا جہاں صارفین نے طوطے کو میچ کا سب سے یادگار کھلاڑی قرار دے دیا۔









