بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان طالبان کیخلاف امریکہ سے یونائیٹڈ فرنٹ کی حمایت کی اپیل، جنرل سمیع سادات

ہماری افواج صرف طالبان کے خلاف نہیں بلکہ القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بھی لڑ رہی ہیں، سربراہ یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان جنرل سمیع سادات۔

افغان شمالی اتحاد کی تنظیم یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے افغان طالبان کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا جبکہ امریکا، نیٹو اور دیگر ممالک سے افغان طالبان کے خلاف سیاسی حمایت کی اپیل کردی۔

افغان جنرل سمیع سادات نے ویڈیو میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے افغان طالبان کے خلاف مسلح سرگرمیوں کا آغاز قندھار سے کردیا ہے۔ہماری افواج صرف طالبان کے خلاف نہیں بلکہ القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بھی لڑ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ہم اپنا مستقبل آپ کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ ہم آپ کے خلاف نہیں ہیں، طالبان آپ کے خلاف ہیں۔

سمیع سادات نے کہا کہ طالبان کے خلاف جنگ میں ان کی افواج بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں گی اور وہ اپنی کارروائیوں کے لیے کسی دوسرے ملک سے اجازت نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف طالبان کے اقتدار سے آزادی چاہتے ہیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاریخ کے درست رُخ پر کھڑی ہو۔