بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی، اب 20 ستمبر کو ہوگا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026ء ملتوی کر دیا۔

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026ء کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:میٹا کے اے آئی ماڈل نے ٹیسٹنگ کے دوران دوسری کمپنی کو ہیک کرلیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط، ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے، تاہم اگر آئندہ کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق الگ سے باضابطہ اطلاع جاری کی جائے گی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام امیدواروں، والدین، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات، ہدایات اور اعلانات کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث ہونے والی ممکنہ پریشانی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور تفہیم کو سراہا ہے۔