بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سسٹم کو ناکام کہنے والے ایک بار تھر گھوم لیں

کراچی میں مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں درج ہے، سسٹم کو ناکام کہنے والے ایک بار تھر گھوم لیں۔

مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کی تاریخ کی پہلی اور سنگ میل تقریب ہے، کانفرنس میں انڈسٹری، اکیڈمیا اور ٹیکنالوجی کے تین اہم ستون یکجا ہوئے ہیں، کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی بہترین طریقوں سے سیکھنا اور جدت لانا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان بے پناہ معدنی دولت سےمالا مال ہے مگر زیادہ صلاحیتیں تاحال ادھوری ہیں، معدنیات کے شعبے کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور بہتر پالیسی ماحول ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا جدید مائننگ فریم ورک متعارف کرایا، تھر کول میں اس وقت 2 بڑے بلاکس پیداوار دے رہے ہیں، تھر کے یہ دونوں بلاکس اس وقت تقریباً 2640 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 3 ہزار میگاواٹ تک بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹوکیو میں پاک جاپان فرینڈشپ فیسٹیول 2026ء کا شاندار افتتاح

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کے بلاکس سے سالانہ 15 ملین ٹن سے زائد کوئلہ پیدا کیا جا رہا ہے، مقامی کوئلےسے ملک کو سالانہ 1.5 ارب ڈالرکے متبادل ایندھن کی بچت ہورہی ہے۔