بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس ای سی پی: رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم، 1 ماہ میں 5438 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ایس ای سی پی کے مطابق 5 بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرلیے۔ ملائیشیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور چین کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کےلیے آئیں۔

اعلامیہ کے مطابق نئی رجسٹر ہونے والی 112 کمپنیوں میں غیرملکی ڈائریکٹرز شامل ہیں۔جنمیں 3148 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔ سنگل ممبر کمپنیاں 2117، لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس 127 رجسٹر ہوئیں۔

کمیشن کے مطابق غیرمنافع بخش تنظیمیں 28 اور 18 پبلک کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ 51 فیصد کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 2756 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1053، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 450، گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اعلامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ آئی ٹی سیکٹر میں 1008 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔دوسری جانب ٹریڈنگ میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں یومیہ ردوبدل پر ٹرک نہیں چلاسکتے، گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد

فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181، ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162، کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔