بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گووندا اور کرشمہ کپور کاتعلق سنیتا آہوجہ سے چھپا نہیں تھا، ساتھی اداکارہ نے راز کھول دیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اپنی نئی فلم ’روپا‘ کے ذریعے مرکزی ہیرو کے طور پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم ان کی فلمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی اور ماضی سے جڑی کہانیاں بھی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اس بار ان کی ساتھی اداکارہ شگفتہ علی نے ایک انٹرویو میں گووندا، کرشمہ کپور اور گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔Flora & Fauna

شگفتہ علی نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ 1990 کی دہائی میں گووندا اور کرشمہ کپور کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی ہر کسی کی توجہ کا مرکز تھی۔ ان کے بقول فلموں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود افراد بھی دونوں کے درمیان مضبوط تعلق اور قریبی دوستی کو محسوس کرتے تھے، اگرچہ گووندا نے اس بارے میں کبھی کھل کر کوئی بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ گووندا اور کرشمہ کپور نے ’ہیرو نمبر 1‘، ’راجہ بابو‘، ’ساجن چلے سسرال‘، ’حسینہ مان جائے گی‘ اور ’قلی نمبر 1‘ سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو اس دور کی کامیاب ترین فلمی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا اور مداح ہر نئی فلم میں انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر رہتے تھے۔

اداکارہ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ناظرین کو بھی اس جوڑی کو بار بار ایک ساتھ دیکھنے سے یکسانیت محسوس ہونے لگی، لیکن اس کے باوجود دونوں کی مقبولیت برقرار رہی اور ان کے تعلق سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی گردش کرتی رہیں۔

شگفتہ علی نے گفتگو کے دوران گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور کرشمہ کپور کے درمیان موجود قربت سے مکمل طور پر آگاہ تھیں۔ ان کے مطابق سنیتا نے کبھی اس معاملے کو عوامی تنازع نہیں بنایا بلکہ خاموشی، تحمل اور دانشمندی سے حالات کا سامنا کیا۔

مزید پڑھیں:ویمنز ایشیا کپ شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل

انہوں نے سنیتا آہوجا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت سمجھدار اور باوقار خاتون ہیں، جنہوں نے ہر صورتحال میں اپنے خاندان کو ترجیح دی۔ شگفتہ علی کے مطابق اگر ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید معاملہ مختلف انداز اختیار کر لیتا، لیکن سنیتا نے ہمیشہ صبر اور حکمت سے کام لیا اور کسی قسم کی عوامی ہنگامہ آرائی سے گریز کیا۔