لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بارش سے بچنے کے لیے چھتری خود تھامنے کی وجہ بتا دی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شرکت کے لیے مریم نواز اسلام آباد پہنچیں، اس دوران انہوں نے بارش سے بچنے کے لیے خود اپنے ہاتھ میں چھتری تھامی ہوئی تھی۔
عموماً معروف شخصیات کو دھوپ یا بارش سے بچانے کے لیے اُن کے گارڈز یا پھر اسٹاف میں سے کوئی فرد چھتری تھام کر کھڑا ہوتا ہے، یہ ایک عام روایت ہے۔
مجھے اچھا نہیں لگتا کہ کوئی اور میرے لیے چھتری پکڑے۔ https://t.co/eoDTY58z7J
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2022
اس روایت کو توڑنے پر مریم نواز سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ’میم چھتری خود کیوں پکڑی تھی آپ نے؟‘
اس سوال کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں مریم نواز کا بتانا تھا کہ ’مجھے اچھا نہیں لگتا کہ کوئی اور میرے لیے چھتری پکڑے‘۔








