بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بندر کو نوکری کے لیے رکھا گیا تھا ۔۔ تولیہ پکڑنے کی نوکری کرنے والے بندر نے پہلے دن استعفیٰ کیوں دیا؟ دیکھیے دلچسپ ویڈیو

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ اور اگر ویڈیو ہو جانوروں کی تو صارفین بھی خوب دلچسپی دکھاتے ہیں۔

اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی بندر کے بارے میں بتائیں گے۔

بندر تو ویسے ہی اپنی شرارتوں کی وجہ سے توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس بندر کی نے کچھ ایسا کیا ہے کہ سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ٹینس رنگ میں موجود اس بندر کو دراصل نئی نئی نوکری ملی تھی اور نوکری کے پہلے دن بندر کا کام تھا، ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے تولیہ پکڑے رکھنا۔

پہلے تو جب ٹینس کے کھلاڑی نے تولیہ بندر کے ہاتھ سے لیا تو بندر نے غور سے کھلاڑی کو دیکھا اور کچھ نہ کہا، لیکن جیسے ہی کھلاڑی سے پسینے سے بھرا تولیہ واپس بندر کو دیا تو اگلے ہی لمحے بندر نے کچھ ایسا کیا کہ سب حیران رہ گئے۔

بندر نے پسینے سے بھرا تولیہ جو ٹینس کھلاڑی نے دیا تھا، وہ اٹھا کر پھینک دیا، نیلی شرٹ اور سفید شارٹس پہنے بندر کافی دلچسپ نظر آ رہا تھا، لیکن اس سے بھی بڑھ کر خاموش رہ کر بندر اپنی نوکری پوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن شاید صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور پھر دلچسپ انداز میں تولیے کو اٹھا کر پھینک دیا۔