بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک، ترک، سعودیہ دفاعی معاہدے میں مصر بھی شامل ہونے کے قریب، ترک وزیر خارجہ

ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی تعاون(Defence deal) میں مصر کی شمولیت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ پائیدار دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے دفاعی معاہدے پر گزشتہ جمعہ کو دستخط کیے گئے تاہم امکان ہے کہ اس میں ایک اور ملک کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:برازیل میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ترکی کے وزیر دفاع ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ایک بار کچھ تکنیکی مسائل حل ہوجائیں تو مصر بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصر اتحاد میں ہمارا فطری ساتھی ہے اور ہم پہلے ہی بطور اتحادی مصر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔