بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیلم جہلم پراجیکٹ سےمزید 2 سال بجلی نہیں ملےگی، ذرائع وزارت آبی وسائل

غیرملکی کمپنی کومنصوبےکی مرمت کیلئے35 ارب روپےکا ٹھیکہ دےدیا گیا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سےمزید 2 سال بجلی نہیں ملےگی، ذرائع وزارت آبی وسائل
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستی پن بجلی کا منصوبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ طویل بندش کے باعث مزید مہنگا پڑنے لگا، منصوبے سے مزید دو سال تک بجلی کی پیداوار نہ ہونے کا امکان ہے۔

وزارتِ آبی وسائل کےذرائع کےمطابق نیلم جہلم پراجیکٹ کی مرمت میں مزیددوسال لگیں گے اورمنصوبے سے دوبارہ بجلی کی پیداوار 2028ء میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

969 میگاواٹ صلاحیت کا یہ منصوبہ خرابی کے باعث 2024ء سے بند پڑا ہے،منصوبہ 508 ارب روپے کی لاگت سے 18 سال میں مکمل ہوا تھا،تاہم چار سال بھی مسلسل نہ چل سکا۔

مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،10 گرام3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کا ہوگیا

ذرائع کےمطابق منصوبےکی مرمت کے لیے ایک غیرملکی کمپنی کو 35 ارب روپےکا ٹھیکہ دیاگیاہے، 68 کلومیٹرطویل ہیڈریس ٹنل میں صرف 20 میٹر کےحصے پرملبہ گرا تھا،جسےہٹا کرٹنل کو صاف اور خشک کردیا گیا۔ہیڈ ریس ٹنل کی بندش کےباعث پانی ٹربائن میں جانا بندہوگیاتھا،ٹنل بیٹھنےکی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں کی جاسکیں۔