بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیورو آف ایمیگریشن نے جعلی ویزا ویب سائٹ سے خبردار کردیا

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شہریوں کو جعلی ویزا(Fake Visa) ویب سائٹ سے خبردار کردیا ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک ملازمت کے خواہش مند افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ www.evisa-e-gov-kg.asia ایک جعلی ویب سائٹ ہے، جو کرغزستان کے لیے آن لائن ویزا درخواست اور ویزا کی تصدیق کی سہولت فراہم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔

اس ویب سائٹ کو کسی بھی قسم کی ویزا درخواست، تصدیق، ادائیگی یا ذاتی معلومات فراہم کرنے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں۔

احتیاطی ہدایت: صرف کرغزستان کے سرکاری ویزا پورٹل یا متعلقہ سفارت خانے سے تصدیق شدہ ویب سائٹ استعمال کریں۔

مزیدپڑھیں:ایران سے مذاکرات کے لیے صدر ٹرمپ نے نئی شرط عائد کردی

پاسپورٹ، شناختی کارڈ، بینک یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات نامعلوم ویب سائٹ پر درج نہ کریں۔ مشتبہ لنک کسی دوسرے شخص کو فارورڈ کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں۔