بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے سفر کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کو ایئر فورس ون میں سوار ہونے کا کہا تھا،تاہم امریکی صدر نے ایئر فورس ون کے بجائے دوسرا فوجی طیارہ استعمال کیا۔

رپورٹ کےمطابق ٹرمپ کو ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر فوجی طیارے سی-32 اے تک منتقل کیا گیا، جبکہ ایئر فورس ون کو بطور ڈیکائے طیارہ استعمال کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث صدر کے سفر کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، پینٹاگون نے خفیہ پرواز سے متعلق تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔