بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیزل مہنگا ہوگیا، لیوی میں 2 روپے فی لٹر اضافہ

حکومت نے ڈیزل(Diesel) کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں بھی اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 2 روپے فی لٹر اضافہ کیچا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 76 روپے 28 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 61 پیسے فی لٹر کمی ہوئی، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث ڈیزل کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اگر ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کیا جاتا تو اس کی قیمت میں کمی واقع ہوتی۔

مزیدپڑھیں:قاسم خان کا اپنی والدہ جمائما کی دوسری شادی سے متعلق بین الاقوامی میڈیا پر بیان، حقیقت کیا ہے؟

ادھر پٹرول پر لیوی کی شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔